ڈونلڈٹرمپ نے ایران پر فوری حملے کی تردید کردی

0
6

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ امریکا کا فی الحال ایران پر دوبارہ حملہ کرنے کا کوئی منصوبہ نہیں، جبکہ ایران کے ساتھ جاری کشیدگی کے باوجود امریکا کی پوزیشن مضبوط ہے اور واشنگٹن کو بظاہر وہ تمام نتائج حاصل ہو رہے ہیں جو وہ چاہتا ہے۔

برطانوی اخبار فنانشل ٹائمز کو دیے گئے انٹرویو میں ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ موجودہ صورتحال میں امریکا ایران کے معاملے پر مضبوط پوزیشن میں ہے۔ ان کے بقول ایسا محسوس ہوتا ہے کہ امریکا اپنے مطلوبہ اہداف حاصل کر رہا ہے، اس لیے فی الحال فوجی کارروائی کی ضرورت محسوس نہیں ہو رہی۔

ٹرمپ نے مزید کہا کہ اگرچہ امریکا ایران کے خلاف کارروائی کے لیے مکمل طور پر تیار ہے، تاہم ضروری نہیں کہ دوبارہ حملہ کیا جائے۔ انہوں نے واضح کیا کہ امریکی فوج کسی بھی ممکنہ کارروائی کے لیے تیار ہے اور ضرورت پڑنے پر فوری قدم اٹھایا جا سکتا ہے۔

Leave a reply