حوثیوں کے کسی بھی حملےکا بھرپور جواب دیں گےسعودی کابینہ کا اعلان

0
8

سعودی عرب کی کابینہ نے یمن میں حوثی باغیوں کے ساتھ جاری کشیدگی کے دوران کسی بھی حملے کا بھرپور جواب دینے کا اعلان کیا ہے۔
سعودی پریس ایجنسی کے مطابق ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کی زیر صدارت کابینہ کے اجلاس میں عالمی بحری تجارت اور توانائی کی فراہمی کو لاحق خطرات کی مذمت کی گئی۔
اجلاس میں بحری راستوں کی حفاظت یقینی بنانے کے لیے فوری اقدامات کرنے کا مطالبہ بھی کیا گیا۔
کابینہ نے خلیج تعاون کونسل اور جی 20 کے ساتھ علاقائی استحکام کے لیے جاری سفارتی کوششوں کا بھی جائزہ لیا اور واضح کیا کہ سعودی عرب کے دفاع پر کوئی سمجھوتا نہیں کیا جائے گا۔

Leave a reply