تعلیم کا سلسلہ ، کراچی میں میٹرک امتحانات ملتوی کرنےکا مطالبہ

0
3

کراچی میں پرائیویٹ سکولز اتحاد نے کل 7 اپریل سے شروع ہونیوالے میٹرک امتحانات ملتوی کرنےکا مطالبہ کر دیا۔
پرائیویٹ سکولز اتحاد نے میٹرک امتحانات ملتوی کرنےکا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہےکہ تاحال امتحانی مراکز فائنل نہیں ہوئے، نہ ہی ایڈمٹ کارڈزکا اجرا ممکن ہوا ہے۔
تنظیم کے عہدیداروں کا مزید کہنا ہے کہ امتحانی سامان کی ترسیل بھی نہیں ہوئی اور نہ ہی امتحانی مراکز کا علم ہے، جبکہ دیگر انتظامات بھی نامکمل ہیں۔
دوسری جانب ترجمان میڑک بورڈ کی جانب سے کہا گیا ہے کہ میٹرک امتحانات کے تمام انتظامات مکمل ہیں، ایڈمٹ کارڈ بورڈ آفس کی ویب سائٹ پر اپ لوڈ کیےجا چکے ہیں۔
ترجمان میڑک بورڈ کے مطابق پرائیویٹ امیدواروں کے ایڈمٹ کارڈ ان کے رہائیشی پتوں پر ارسال کیے جا چکے ہیں۔ طلبا کی سہولیت کیلئےگزشتہ روز اتوار کی تعطیل والے دن بھی بورڈ آفس کھلا رہا، بعض ایسے امیدوار جو ایڈمٹ حاصل نہیں کرسکے ،وہ بورڈ آفس کے کمرہ نمبر 5 سے رجوع کریں اور امتحانات ڈیٹ شیٹ
کے مطابق ہی منعقد ہوں گے۔

Leave a reply