اسلام آباد:امام بارگاہ میں نمازجمعہ کےدوران خوفناک دھماکا، 31افراد شہید، متعددزخمی

اسلام آبادمیں امام بارگاہ میں نمازجمعہ کےدوران خوفناک دھماکاہونے سے31نمازی شہیدہوگئےجبکہ حادثےمیں متعددافرادزخمی ہوئے، امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔
ذرائع کےمطابق وفاقی دارالحکومت اسلام آبادکےعلاقےترلائی میں امام بارگاہ کےاندراُس وقت خوفناک دھماکاہواجب نمازی نمازجمعہ پڑھ رہےتھے۔ حادثےمیں تقریباً31افرادشہیدہوگئےجبکہ متعددزخمی بھی ہوئے۔
ذرائع کابتاناہےکہ دھماکےکےفوری بعدقانون نافذکرنےوالےاداروں نے علاقےکوگھیرےمیں لےلیا،دوسری جانب ریسکیوٹیموں نےامدادی کارروائیوں کاآغازکرتےہوئےزخمیوں اورجاں بحق ہونےوالوں کو ہسپتال میں منتقل کیا۔
ذرائع کاکہناہےکہ اسلام آبادکےہسپتالوں میں ایمرجنسی نافذکردی گئی ہے۔















