گلگت بلتستان انتخابات: غیر حتمی نتائج کا سلسلہ جاری،پیپلزپارٹی 9نشستیں جیت کرسرفہرست

0
10

گلگت بلتستان اسمبلی کے انتخابات کے بعد غیر حتمی اور غیر سرکاری نتائج کا سلسلہ جاری ہے، جس کے مطابق اب تک پاکستان پیپلز پارٹی نے سب سے زیادہ 9 نشستوں پر کامیابی حاصل کر لی ہے۔

پولنگ کا عمل اتوار کو ہوا، جس میں مختلف پولنگ اسٹیشنز پر ووٹرز کا بھرپور رش دیکھنے میں آیا اور شہریوں نے لمبی قطاروں میں کھڑے ہو کر اپنا حق رائے دہی استعمال کیا۔ پولنگ بغیر کسی وقفے کے شام 5 بجے تک جاری رہی۔

اب تک 24 میں سے 19 نشستوں کے غیر حتمی اور غیر سرکاری نتائج کے مطابق پیپلز پارٹی 9، آزاد امیدوار 6، مسلم لیگ (ن) 3 اور مجلس وحدت مسلمین 1 نشست جیت چکی ہے۔

نتائج کے مطابق مختلف حلقوں میں پیپلز پارٹی، مسلم لیگ (ن)، آزاد امیدواروں اور ایم ڈبلیو ایم نے کامیابیاں حاصل کیں۔ کئی حلقوں میں کانٹے دار مقابلہ دیکھنے میں آیا۔

حلقہ جی بی اے 1 گلگت 1 میں پیپلز پارٹی کے امجد حسین 10594 ووٹ لے کر کامیاب ہوئے، جبکہ مسلم لیگ (ن) کے محمد شفیق الدین 6312 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے۔

دیگر حلقوں میں بھی سخت مقابلے کے بعد امیدواروں کی کامیابیاں سامنے آئیں، جہاں بعض نشستوں پر معمولی ووٹوں کے فرق سے نتائج تبدیل ہوئے۔

انتخابی عمل مکمل ہونے کے بعد غیر حتمی نتائج کے مطابق مختلف سیاسی جماعتوں کی پوزیشن واضح ہونا شروع ہو گئی ہے، جبکہ حتمی نتائج کا انتظار جاری ہے۔

Leave a reply