مسلسل دوسرے روز سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ، نئی بلند سطح پر پہنچ گئی

0
11

پاکستان میں مسلسل دوسرے روز سونے کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق ملک میں فی تولہ 24 قیراط سونا 4 ہزار 370 روپے اضافے کے بعد 4 لاکھ 44 ہزار 336 روپے کی سطح پر پہنچ گیا ہے۔ اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت میں 3 ہزار 933 روپے اضافہ ہوا جس کے بعد نئی قیمت 3 لاکھ 79 ہزار 880 روپے ہو گئی ہے۔

دوسری جانب عالمی منڈی میں بھی سونے کی قیمتوں میں اضافہ دیکھا گیا ہے، جہاں فی اونس قیمت میں 43.70 ڈالر اضافے کے بعد ریٹ 4 ہزار 219 ڈالر تک پہنچ گیا ہے۔

Leave a reply