عیدالاضحیٰ پر سرکاری ملازمین کو کتنی چھٹیاں ملیں گی؟ تفصیلات سامنے آگئیں

0
6

ملک بھر میں عیدالاضحیٰ 27 مئی کو مذہبی جوش و جذبے کے ساتھ منائی جائے گی، جبکہ اس سال عید کی سرکاری تعطیلات 5 سے 6 روز تک ہونے کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔

تفصیلات کے مطابق مرکزی رویتِ ہلال کمیٹی نے ذی الحج 1447 ہجری کے چاند کی تصدیق کر دی ہے، جس کے بعد ملک میں عیدالاضحیٰ 27 مئی بروز بدھ کو منانے کا اعلان کیا گیا۔

چاند نظر آنے کے بعد شہریوں نے عید کی تعطیلات اور سفر کی منصوبہ بندی شروع کر دی ہے۔ سرکاری کیلنڈر کے مطابق عید کی چھٹیاں 27 مئی سے 29 مئی (بدھ تا جمعہ) تک ہیں، جو ہفتہ اور اتوار کی ہفتہ وار تعطیلات کے ساتھ مل کر مجموعی طور پر 5 روزہ وقفہ بنتا ہے۔

تاہم حکومتی ذرائع کے مطابق بیرون شہروں میں مقیم افراد کو سہولت دینے کے لیے تعطیلات کا آغاز ممکنہ طور پر ایک روز قبل یعنی 26 مئی (منگل) سے کیا جا سکتا ہے، جس سے چھٹیوں کا دورانیہ 6 دن تک بڑھ سکتا ہے۔

اس حوالے سے عوام کو وفاقی حکومت کے حتمی نوٹیفکیشن کا انتظار ہے۔

یاد رہے کہ مرکزی رویتِ ہلال کمیٹی کے چیئرمین مولانا عبدالخبیر آزاد نے بتایا تھا کہ ملک کے مختلف حصوں سے موصول ہونے والی شرعی شہادتوں کی بنیاد پر یکم ذی الحج 18 مئی (پیر) کو قرار دیا گیا ہے۔

Leave a reply