رمضان میں مہنگائی کاطوفان:گراں فروشوں کیخلاف کارروائیاں، 49 گرفتار

0
10

رمضان المبارک میں مصنوعی مہنگائی پیداکرنےوالےگراں فروشوں کےخلاف لاہورپولیس نےکارروائی کرتےہوئے49افرادکوگرفتارکرلیا۔
تفصیلات کےمطابق رمضان المبارک کےمقدس مہینےمیں پنجاب حکومت نے مہنگائی کےخلاف پرائس کنٹرول ایکٹ کےتحت کمیٹیاں تشکیل دی ہیں،جومہنگائی پرقابوپانےکےلئے سرگرم ہیں۔
سی سی پی اولاہوربلال صدیق کمیانہ کاکہناتھاکہ قیمتوں میں مصنوعی اضافہ کرنےوالوں کی گرفتاریاں جاری ہیں،پرائس کنٹرول ایکٹ کی خلاف ورزی پر49افرادگرفتارکرکے26مقدمات درج کئےجاچکےہیں۔
اُن کامزیدکہناتھاکہ شہریوں کوسستی ومعیاری اشیائےخورونوش کی فراہمی یقینی بنارہےہیں۔

Leave a reply