ایران ایسےمیزائل بنارہاہےجوامریکاتک پہنچ سکتےہیں،ٹرمپ

0
6

امریکی صدرڈونلڈٹرمپ نےکہاہےکہ ایران ایسےمیزائل بنارہاہےجوامریکاتک پہنچ سکتےہیں۔
دوسرے دور صدارت کے پہلے اسٹیٹ آف یونین خطاب کے دوران امریکی صدرڈونلڈٹرمپ نےایک بارپھر پاک بھارت جنگ رکوانےکاذکر کیا۔
اُنہوں نےکہاکہ پاکستانی وزیراعظم نےکہامیں نے35ملین لوگوں کی جان بچائی،میں نےدنیامیں آٹھ جنگیں رکوائیں ،پاکستان اوربھارت کےدرمیان نیوکلیئرجنگ رکوائی ،میں نےاسرائیل اورایران کی جنگ رکوائی،میں نےکانگو اورروانڈاکی جنگ رکوائی۔
ٹرمپ نےمزیدکہاکہ جنگ بندی معاہدےکےتحت غزہ سےہرزندہ یرغمالی واپس لائے،تمام28یرغمالی مردہ افرادکی لاشیں برآمدکرائیں،ایران ایسےمیزائل بنارہاہےجوامریکاتک پہنچ سکتےہیں،ایرانی حکومت نے32ہزارمظاہرین کوقتل کیا،ہم نےایران میں مظاہرین کی پھانسیاں رکوائی ہیں،ایران کامسئلہ سفارتکاری سےحل کرنےکیلئےکوشاں ہیں،ایران کانیوکلیئرپروگرام مکمل تباہ کردیاہے۔

Leave a reply