ایران اپنے حقوق کےتحفظ کیلئے ہرممکن اقدام کرےگا،مسعودپزشکیان

ایرانی صدرمسعودپزشکیان نےکہاہےکہ ایران اپنےحقوق کےتحفظ کیلئے ہرممکن اقدام کرےگا۔
ٹرمپ کے حالیہ بیان پر ردِعمل دیتے ہوئے ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے کہا کہ ایران ایسی طاقتوں کی پالیسیوں کی پیروی نہیں کرے گا جن کے ہاتھ بے گناہ لوگوں کے خون سے رنگے ہوئے ہیں۔ انہوں نے واضح کیا کہ ایران اپنے قومی مفادات اور قانونی حقوق کے تحفظ کے لیے ہر ممکن اقدام کرے گا اور کسی بھی دباؤ کو قبول نہیں کرے گا۔
دوسری جانب ایرانی پاسدارانِ انقلاب کے ترجمان نے خبردار کیا کہ اگر امریکہ نے خطے میں کسی قسم کی مہم جوئی کی تو اس کے اثرات آبنائے ہرمز سے وابستہ تمام ممالک کے مفادات پر مرتب ہوں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ ایسی کارروائیاں آبنائے ہرمز میں معمول کی بحری سرگرمیوں کی بحالی کے عمل کو شدید نقصان پہنچا سکتی ہیں۔ ترجمان نے مزید کہا کہ اس اہم آبی گزرگاہ میں غیر ملکی طاقتوں کی مداخلت یا موجودگی کا کوئی جواز نہیں اور نہ ہی انہیں وہاں کسی قسم کا حق حاصل ہے۔















