ایران جنگ :پینٹاگون کی 200ارب ڈالرسےزائدبجٹ کی درخواست

ایران جنگ کےلئے پینٹاگون نے200ارب ڈالرسےزائداضافی بجٹ کی درخواست کردی۔
خبر ایجنسی نے ٹرمپ انتظامیہ کے ایک سینئر عہدیدار کے حوالے سے رپورٹ کیا ہے کہ پینٹاگون نے 200 ارب ڈالر سے زائد اضافی بجٹ کی درخواست وائٹ ہاؤس کو ارسال کر دی ہے۔ بتایا گیا ہے کہ یہ اضافی فنڈ ایران سے متعلق جنگی اخراجات میں اضافے کے باعث درکار ہوا۔
امریکی اخبار کے مطابق سینیٹ میں اقلیتی رہنما چک شومر نے اس بڑے مالی مطالبے پر شدید ردِعمل دیتے ہوئے اسے بے معنی اور ناقابلِ قبول قرار دیا۔
ادھر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے ٹرمپ نے کہا کہ امریکہ کسی بھی جگہ فوج نہیں بھیج رہا۔ ان کا کہنا تھا کہ اگر ایسا کوئی فیصلہ ہوتا تو اسے ظاہر نہیں کیا جاتا، تاہم فی الحال ایسا کوئی ارادہ نہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ تیل اور گیس کی قیمتوں کو کم رکھنے کے لیے ہر ممکن اقدام کیا جائے گا۔















