تحریک انصاف نے ارکان پارلیمنٹ کو خیبرپختونخوا سے باہر جانے سے روک دیا

0
7

پشاور میں تحریک انصاف کی قیادت نے پارٹی کے ارکان پارلیمنٹ کو خیبرپختونخوا سے باہر جانے سے روک دیا ہے جبکہ پنجاب سے پی ٹی آئی کے راہنماؤں کو خیبرپختونخوا بلائے جانے کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔

پشاور میں تحریک انصاف کی قیادت نے پارٹی کے ارکان پارلیمنٹ کو خیبرپختونخوا سے باہر جانے سے روک دیا ہے۔ ذرائع کے مطابق موجودہ سیاسی صورتحال کے پیش نظر ارکان پارلیمنٹ کو صوبے میں ہی موجود رہنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پنجاب سے بھی پی ٹی آئی کے بعض رہنماؤں کو خیبرپختونخوا بلائے جانے کا امکان ہے، تاہم اس حوالے سے حتمی فیصلہ پارٹی قیادت کی جانب سے کیا جائے گا۔

پارٹی ذرائع کے مطابق قیادت کی جانب سے ارکان پارلیمنٹ اور دیگر رہنماؤں سے رابطے جاری ہیں جبکہ آئندہ کی سیاسی حکمت عملی کے حوالے سے مشاورت بھی کی جا رہی ہے۔

Leave a reply