لاہورایئرپورٹ کے دونوں رن ویزکوآئندہ70روزکیلئے3گھنٹےبندرکھنےکافیصلہ

ایئرپورٹ کے دونوں رن وے اگلے 70دن روزانہ3گھنٹےبند رہیں گے۔
پاکستان ایئرپورٹس اتھارٹی نے مون سون کے موسم میں پرندوں کی بڑھتی سرگرمی کے پیشِ نظر احتیاطی اقدامات کے تحت اعلان کیا ہے کہ لاہور کے علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ کے دونوں رن وے 5 جولائی سے 15 ستمبر 2026 تک روزانہ 3 گھنٹے کے لیے تجارتی پروازوں کے لیے بند رہیں گے۔
مون سون کے دوران ایئرپورٹ اور اس کے اطراف، خصوصاً 3 ہزار فٹ سے کم بلندی پر، پرندوں کی نقل و حرکت میں نمایاں اضافہ ہو جاتا ہے، جس کے باعث طیاروں کی لینڈنگ اور ٹیک آف کے دوران برڈ ہٹ کا خطرہ بڑھ جاتا ہے۔
اتھارٹی نے تمام پائلٹس کو ہدایت کی ہے کہ وہ لینڈنگ اور ٹیک آف کے دوران غیر معمولی احتیاط برتیں، جبکہ ایئرلائنز کو بھی ممکنہ زمینی یا فضائی تاخیر کے پیشِ نظر اضافی ایندھن ساتھ رکھنے کی ہدایت کی گئی ہے۔















