
لاہور ہائیکورٹ نے 9 مئی کے مقدمے میں اہم فیصلہ سناتے ہوئے اعجاز چودھری اور میاں محمود الرشید کی سزامعطلی کی درخواستیں مسترد کر دیں، جبکہ پی ٹی آئی رہنما افضال عظیم کی سزا معطل کر دی گئی۔
فیصلہ جسٹس شہباز رضوی کی سربراہی میں دو رکنی بینچ نے سزامعطلی کی اپیلوں پر سنایا۔
یاد رہے کہ انسداد دہشتگردی عدالت نے افضال عظیم کو 10 سال قید کی سزا سنائی تھی، جسے اب عدالت نے معطل کر دیا ہے۔














