
گلوکار اور سماجی شخصیت جواد احمدنےکہاہےکہ پاکستان کو اتنا نقصان مسٹر پتلونے نہیں پہنچایا، جتنا عمران خان نے پہنچایا۔
گلوکار اور سماجی شخصیت جواد احمد نے عمران خان اور پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کو کڑی تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ سو غریب مسٹر پتلو بھی مل کر ایک ارب پتی عمران خان جیسے شخص کا مقابلہ نہیں کر سکتے، جنہیں انہوں نے منافقت اور مذہب کے نام پر سیاست کرنے کے الزامات سے تعبیر کیا۔
جواد احمد نے پی ٹی آئی پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ وہ پتلو اور دیگر ٹک ٹاکرز کے خلاف غیر ضروری تنقید کر رہی ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کو اتنا نقصان پتلو نے نہیں پہنچایا،جتنانقصان عمران خان اور پی ٹی آئی کے نفرت اور تقسیم پر مبنی بیانیے نے پہنچایا ہے۔
انہوں نے عمران خان اور پی ٹی آئی کے سیاسی طرزِ عمل کو بھی تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے اسے ملک میں انتشار اور تقسیم کا باعث قرار دیا۔















