قازقستان :فجیٹل گیمز میں پاکستان کی شاندار فتح،جنوبی افریقہ کو 5 کے مقابلے میں 2 گول سے ہرا دیا

قازقستان میں جاری فجیٹل گیمز 2026 کے مقابلوں میں پاکستان کی ٹیم نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے جنوبی افریقہ کو 2 کے مقابلے میں 5 گول سے شکست دے دی۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان ٹیم نے پہلے ڈیجیٹل مرحلے میں 3 گول اسکور کیے جبکہ فزیکل مرحلے میں مزید 2 گول کر کے برتری کو مضبوط بنایا۔
پاکستان کی جانب سے ڈیجیٹل مقابلے میں رومان نے 2 جبکہ عیسیٰ نے 1 گول اسکور کیا۔ اسی طرح فزیکل مرحلے میں عیسیٰ نے 2 اہم گول کر کے ٹیم کی کامیابی میں کلیدی کردار ادا کیا۔
پاکستان کی اس شاندار جیت کو ایونٹ میں ایک اہم کامیابی قرار دیا جا رہا ہے۔















