پی آئی اے کا لندن کیلئے فضائی آپریشن میں توسیع کا فیصلہ

0
7

پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنز (پی آئی اے) نے لندن کے لیے فضائی آپریشن مزید بڑھانے کا فیصلہ کیا ہے۔
ترجمان پی آئی اے کے مطابق 27 اکتوبر سے لندن کے لیے ہفتہ وار پروازوں کی تعداد بڑھا کر 7 کردی جائے گی، جن میں 5 پروازیں اسلام آباد جبکہ 2 لاہور سے روانہ ہوں گی۔ اس وقت قومی ایئرلائن لندن کے لیے ہفتے میں 4 پروازیں چلا رہی ہے۔
ترجمان کے مطابق پروازوں میں اضافہ مسافروں کے بڑھتے اعتماد اور لندن روٹ پر بڑھتی ہوئی طلب کی عکاسی کرتا ہے۔

Leave a reply