پی ایس ایل 11 ، UAE نے اپنے کھلاڑیوں کو وطن واپس طلب کر لیا

0
4

پاکستان سپر لیگ (PSL) کے 11ویں ایڈیشن میں کراچی کنگز کو بڑا دھچکا لگا جب متحدہ عرب امارات کے دو کھلاڑی خزیمہ بن تنویر اور محمد وسیم کو ان کے کرکٹ بورڈ نے فوری طور پر وطن واپس بلا لیا۔
ذرائع کے مطابق دونوں کھلاڑی کراچی کنگز کے اسکواڈ کا حصہ تھے، مگر انہیں یو اے ای کے ڈومیسٹک ٹورنامنٹ D50 میں شرکت کی ہدایت دی گئی ہے۔ امکان ہے کہ یہ کھلاڑی دو میچز کھیلنے کے بعد دوبارہ ٹیم کو جوائن کر لیں گے۔
کراچی کنگز کا اگلا میچ 9 اپریل کو کراچی میں پشاور زلمی کے خلاف شیڈول ہے، جہاں ٹیم کو دونوں کھلاڑیوں کی غیر موجودگی کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔
یہ صورتحال ٹیم کی اسٹریٹیجی اور سکواڈ کی تیاری پر اثر ڈال سکتی ہے۔

Leave a reply