اداروں پر الزامات کے کیس میں سہیل آفریدی کے وارنٹ گرفتاری جاری

0
101

ریاستی اداروں کے خلاف الزامات سے متعلق کیس کی سماعت ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد میں سول جج عباس شاہ نے کی، جس میں سہیل آفریدی کے خلاف درج مقدمے کی کارروائی زیر سماعت آئی۔

عدالت نے عدم حاضری پر سہیل آفریدی کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دیے۔

مزید برآں عدالت نے حکم دیا کہ سہیل آفریدی کو 9 جولائی تک گرفتار کرکے پیش کیا جائے۔

واضح رہے کہ سہیل آفریدی کے خلاف پیکا ایکٹ کے تحت این سی سی آئی اے میں مقدمہ درج ہے۔

Leave a reply