
پاکستان کیلئے ایک ارب 21 کروڑ ڈالر قرض کی راہ ہموار ہوگئی۔
جائزہ مذاکرات کے بعد پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان اسٹاف لیول معاہدہ طے پاگیا۔
آئی ایم ایف کے مطابق پاکستان نے مشرقِ وسطیٰ تنازع کے اثرات کے باوجود معاشی استحکام کو برقرار رکھا۔ ستمبر میں مہنگائی 10.3 فیصد رہی۔ نئی قسط ملنے کے بعد پاکستان کو مجموعی طور پر ملنے والی رقم تقریباً 5.7 ارب ڈالر ہوجائے گی۔
آئی ایم ایف نے ایک بار پھر ڈو مور کا مطالبہ دہرادیا۔ سخت مانیٹری پالیسی برقرار رکھنے، بجلی کے شعبے میں بروقت ٹیرف ایڈجسٹمنٹ اور گیس شعبے میں لاگت کی وصولی بہتر بنانے کا کہا گیا ہے۔














