میٹرک و انٹربورڈ امتحان کیلئے طلبا کی بائیو میٹرک تصدیق لازمی قرار

طلبا و طالبات کیلئے اہم خبر،پنجاب میں میٹرک و انٹرمیڈیٹ امتحانات دینے والے امیدواروں کیلئے بائیو میٹرک تصدیق لازمی قرار دیدی گئی۔
2026 کے میٹرک اور انٹرمیڈیٹ امتحانات میں نقل، جعلسازی اور بے ضابطگیوں کو ختم کرنے کیلئے طلبا کی ڈیجیٹل بائیومیٹرک تصدیق متعارف کروانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
لاہور بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن میں منعقد ہونیوالے اجلاس میں یہ اہم فیصلہ کیا گیا، اس اجلاس میں پنجاب کے تمام 9 تعلیمی بورڈز کے سینئر افسران نے شرکت کی۔
فیصلے کے مطابق امتحانی ہال میں داخل ہونے سے قبل طلبا کی شناخت ڈیجیٹل بائیو میٹرک کے ذریعے کی جائے گی، پریکٹیکل امتحانات کے نظام میں بھی اصلاحات کی منظوری دی گئی، جن میں معیاری گریڈنگ سسٹم، لیبارٹریز میں سی سی ٹی وی مانیٹرنگ اور ڈیجیٹل مارکنگ سسٹم شامل ہیں۔















