ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ سپر8مرحلہ:پاکستان کوہراکرانگلینڈنےسیمی فائنل کیلئےکوالیفائی کرلیا

0
6

آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کےسپرایٹ مرحلےمیں پاکستان کوہراکر انگلینڈ نے سیمی فائنل کےلئےکوالیفائی کرلیا۔
پالی کیلےمیں کھیلےگئےآئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کےسپرایٹ مرحلےکےمیچ میں پاکستان ٹیم کےکپتان سلمان علی آغانےٹاس جیت کرپہلےبیٹنگ کرنےکافیصلہ کیا۔گرین شرٹس نےپہلےکھیلتےہوئےمقررہ 20اوورزمیں 9 وکٹوں کے نقصان پر 164 رنز بنائے۔انگلش ٹیم نے 165 رنز کا ہدف آخری اوور میں 8 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا۔
انگلینڈ کی جانب سے کپتان ہیری بروک نےشاندارکھیل کامظاہرہ کیااور 100رنز بنا کر نمایاں رہے، ول جیکس نے 28سکورفراہم کرسکےجبکہ سیم کیرن نے 16 رنز بنائے اوردیگر کوئی کھلاڑی ڈبل فگر میں داخل نہ ہوسکا، فل سالٹ میچ کی پہلی گیند پر آؤٹ ہوئے۔
پاکستان کی جانب سے شاہین آفریدی نے 4کھلاڑیوں کوپویلین کی راہ دکھائی جبکہ محمد نواز اور عثمان طارق نے 2، 2 وکٹیں حاصل کیں۔
پاکستان کی جانب سے اننگزکاآغازاوپنرصائم ایوب اورصاحبزادہ فرحان نےکیا،لیکن وہ زیادہ کامیاب نہ رہےصائم ایوب 7سکوربناکرپویلین لوٹ گئےپھرکپتان سلمان علی آغانےمیدان سنبھالامگروہ بھی صرف5رن کےمہمان ثابت ہوئے۔
جلددووکٹیں گرنےپرپھرمایانازبلےبازبابراعظم کریز پرآئےاورصاحبزادہ فرحان کےساتھ قوم کےلئےامیدکی کرن بنے۔مگر73کے مجموعےپر مایانازبلے باز بابراعظم25سکوربناکر وکٹ گنوابیٹھے۔
پاکستان کی چوتھی وکٹ 122 کے مجموعی سکور پر گری جب صاحبزادہ فرحان 45 گیندوں پر 63 رنز بناکر ایل بی ڈبلیو آؤٹ ہوگئے، پانچویں نمبر پر فخرزمان 25 رنز بناکر کیچ تھما بیٹھے۔
پاکستان کی چھٹی وکٹ 146 کے مجموعی سکور پر گری جب عثمان خان 8 رنز بناکر کیچ آؤٹ ہوئے جبکہ اگلی ہی گیند پر نئے آنیوالے بلے باز محمد نواز بغیر کھاتے کھولے چلتے بنے، شاہین آفریدی 2 اور شاداب خان 23 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔
یاد رہے کہ اس سے قبل سپر 8 مرحلے میں نیوزی لینڈ کے خلاف پاکستان کا مقابلہ بارش کے باعث مکمل نہ ہو سکا تھا، جس کے نتیجے میں دونوں ٹیموں کو ایک، ایک پوائنٹ دے دیا گیا تھا، جبکہ انگلینڈ نے سری لنکا کو 51 رنز سے شکست دی تھی۔

Leave a reply