ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ سپر8:پاکستان، نیوزی لینڈکامیچ بارش کی نذر،دونوں ٹیموں کو1-1پوائنٹ مل گیا

0
4

آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کےسپرایٹ مرحلےمیں پاکستان اورنیوزی لینڈکامیچ بارش کےباعث منسوخ ہونےپردونوں ٹیموں کوایک ایک پوائنٹ مل گیا۔
آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ بھارت اورسری لنکا کی مشترکہ میزبانی میں جاری ہے۔میگاایونٹ میں چوکوں اورچھکوں کی بہارکاسلسلہ جاری ہے۔
سری لنکاکےشہرکولمبومیں قومی ٹیم کےکپتان سلمان علی آغانےٹاس جیت کرپہلے بیٹنگ کافیصلہ کیا۔تاہم مسلسل بارش کے باعث میچ تاخیر کا شکار ہوا اور ایک بھی گیند پھینکی نہ جاسکی۔بعد ازاں امپائرز نے میچ منسوخ کرنے کا اعلان کیا۔
بارش کی وجہ سے میچ منسوخ ہونےپردونوں ٹیموں کو ایک ایک پوائنٹ دے دیا گیا۔
واضح ر ہےکہ سپرایٹ مرحلےمیں پاکستان اگلے 2 میچز انگلینڈ اور سری لنکا سے بالترتیب 24 اور 28 فروری کو کھیلے گا۔

Leave a reply