مشرق وسطیٰ میں کشیدگی، برطانیہ کا جدید جنگی جہاز تعینات کرنےکااعلان

0
4

برطانیہ نے اپنا جنگی بحری جہاز ایچ ایم ایس ڈریگن مشرق وسطیٰ میں تعینات کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔
خبر رساں ادارے کے مطابق یہ اقدام آبنائے ہرمز میں جہاز رانی کے تحفظ کیلئے ممکنہ کثیر القومی کوششوں میں شرکت کے تناظر میں کیا گیا ہے۔
رپورٹس کے مطابق فضائی دفاعی نظام سے لیس یہ تباہ کن بحری جہاز رواں سال مارچ میں ایران جنگ کے آغاز کے بعد مشرقی بحیرہ روم میں بھی تعینات کیا گیا تھا۔
یہ پیش رفت فرانس کی جانب سے جنوبی بحیرہ احمر میں اپنا کیریئر اسٹرائیک گروپ بھیجنے کے بعد سامنے آئی ہے۔
برطانوی وزارت دفاع کے ترجمان کا کہنا ہے کہ ایچ ایم ایس ڈریگن کی پیشگی تعیناتی اس منصوبہ بندی کا حصہ ہے جس کے تحت برطانیہ اور فرانس خطے میں ممکنہ کثیر القومی تعاون کیلئے تیار رہیں گے۔
رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ خطے میں کشیدگی کم ہونے کی صورت میں آبنائے ہرمز سے محفوظ گزرگاہ کے قیام کیلئے بھی مختلف تجاویز پر غور جاری ہے۔

Leave a reply