جس ملک سے خارگ پرحملہ ہوگاجواب میں اس کے توانائی مراکز تباہ ہو نگے، ایران

ایران نےپڑوسی ممالک کو پیغام دیا کہ جو بھی ملک امریکا کی جانب سے خارگ جزیرے پر حملے کے لیے اپنی سرزمین استعمال ہونے دے گا اسے معلوم ہونا چاہیےردعمل میں اس کےتوانائی کےمراکزتباہ ہوسکتےہیں۔
ایرانی افواج کے ترجمان بریگیڈیئر جنرل ابوالفضل شکارچی کااپنےایک بیان میں کہناہےکہ خارگ میں تیل تنصیبات پر حملہ کرنےکےلئے امریکاجس ملک کی سرزمین استعمال کرےگا تو جواب میں اس ملک کی تیل وگیس تنصیبات پر حملہ کیا جائےگا۔
انہوں نےواضح کیاکہ ایرانی فوج جب بھی کسی معاملے پر وارننگ دیتی ہے تو اس پر عمل بھی کرتی ہے۔
بریگیڈیئر جنرل ابوالفضل شکارچی نے خطےمیں موجودممالک کوپیغام دیاکہ امریکا کی جانب سے خارگ جزیرےپرجس ملک کی سرزمین سےحملہ کیاجائےگا،اسے معلوم ہونا چاہیے کہ ایران کے ردعمل میں اس کے توانائی کے مراکز تباہ ہو سکتے ہیں۔
واضح رہےکہ امریکی صدرڈونلڈٹرمپ نےایران کےجزیرےخارگ پرحملےکااشارہ دیاتھا۔
یاد رہے کہ خارگ ایران کے ساحل سے تقریباً 15 ناٹیکل میل دور ایک اہم جزیرہ ہے جو ملک کا سب سے بڑا تیل برآمدی مرکز سمجھا جاتا ہے، اس جزیرے کے ذریعے ایران کی تقریباً 90 فیصد خام تیل کی برآمدات ہوتی ہیں۔















