نئے صوبوں کی تشکیل سے متعلق بحث میں 6 سے 8 ماہ لگ سکتے ہیں، رانا ثنا اللہ

0
4

وزیراعظم کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثنا اللہ خان نے کہا ہے کہ نئے صوبوں کی تشکیل کا معاملہ ابھی ابتدائی مرحلے میں ہے اور اسے پارلیمنٹ اور متعلقہ کمیٹیوں سے گزرنے میں 6 سے 8 ماہ لگ سکتے ہیں۔
انہوں نے واضح کیا کہ مسلم لیگ (ن) نے صوبوں کی تقسیم کا منصوبہ شروع نہیں کیا۔ رانا ثنا اللہ کے مطابق اگر نئے صوبوں کے قیام کی کوئی باقاعدہ تجویز پارلیمنٹ میں پیش کی جاتی ہے تو ہر سیاسی جماعت اور رکن پارلیمنٹ کو اس پر اپنی رائے دینے کا موقع ملے گا۔
انہوں نے کہا کہ معاملہ مزید غور کے لیے پارلیمانی یا قائمہ کمیٹی کو بھی بھجوایا جا سکتا ہے، ان کے بقول صوبوں کی تقسیم کا معاملہ پارلیمنٹ کے سامنے آنے میں ابھی خاصا وقت باقی ہے، جبکہ اس بحث کے نتیجے میں نئے انتظامی یونٹس کے قیام کی تجاویز سامنے آسکتی ہیں یا مقامی حکومتوں کے انتخابات کے معاملے پر بھی بحث شروع ہوسکتی ہے۔

Leave a reply