حکومت نے سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں اضافے کا فیصلہ کر لیا

آئندہ مالی سال کے وفاقی بجٹ میں پنجاب کے سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں اضافہ وفاقی حکومت کے فیصلے کے مطابق کیا جائے گا۔
ذرائع کے مطابق بجٹ میں تنخواہوں کے لیے 650 ارب روپے اور پنشن کے لیے 505 ارب 80 کروڑ روپے مختص کرنے کی تجویز ہے۔ صوبائی محصولات سے 1330 ارب روپے کی آمدن متوقع بتائی جا رہی ہے۔
پنجاب فنانس کمیشن کے لیے 800 ارب روپے مختص کرنے کی سفارش دی گئی ہے، جبکہ سماجی تحفظ کے پروگراموں کے لیے 25 ارب روپے اور ستھرا پنجاب پروگرام کے لیے 150 ارب روپے رکھنے کی تجویز سامنے آئی ہے۔
اسی طرح آپریشنل اخراجات کے لیے 580 ارب 20 کروڑ روپے مختص کرنے کی سفارش کی گئی ہے، جبکہ مختلف سرمایہ کاری پروگراموں کے لیے 221 ارب 90 کروڑ روپے رکھے جانے کی تجویز ہے۔
ذرائع کے مطابق بیرونی معاونت سے جاری منصوبوں کے لیے 54 ارب روپے اور ترقیاتی و سرمایہ جاتی دیگر اخراجات کے لیے 570 ارب روپے مختص کرنے کی سفارش کی گئی ہے۔ مجموعی طور پر پنجاب کے آئندہ مالی سال کے اخراجات کا تخمینہ 3569 ارب 60 کروڑ روپے لگایا گیا ہے۔
پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل ،نوٹیفکیشن جاری
جولائی 21, 2026
Leave a reply جواب منسوخ کریں
مزید دیکھیں
-
وزارت داخلہ کی جانب سےچیف سیکرٹری خیبرپختونخواکومراسلہ
نومبر 21, 2024 -
جواایپ تشہیرکیس:یوٹیوبرڈکی بھائی پرفردجرم عائدنہ ہوسکی
جنوری 16, 2026
اہم خبریں

پاکستان ٹوڈے ڈیجیٹل نیوز پر شائع ہونے والی تمام خبریں، رپورٹس، تصاویر اور وڈیوز ہماری رپورٹنگ ٹیم اور مانیٹرنگ ذرائع سے حاصل کی گئی ہیں۔ ان کو پبلش کرنے سے پہلے اسکے مصدقہ ذرائع کا ہرممکن خیال رکھا گیا ہے، تاہم کسی بھی خبر یا رپورٹ میں ٹائپنگ کی غلطی یا غیرارادی طور پر شائع ہونے والی غلطی کی فوری اصلاح کرکے اسکی تردید یا درستگی فوری طور پر ویب سائٹ پر شائع کردی جاتی ہے۔














