
نیشنل ایمرجنسیز آپریشن سینٹر (این ای او سی) نے 19 سے 26 مئی کے دوران ملک کے مختلف علاقوں میں گرمی کی شدت میں اضافے کا الرٹ جاری کر دیا ہے۔
محکمہ کے مطابق خیبر پختونخوا، آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان کے مختلف علاقوں میں آئندہ 12 سے 24 گھنٹوں کے دوران بارش کا امکان ہے۔ اسی طرح خطہ پوٹھوہار کے اضلاع بشمول راولپنڈی، مری، اٹک، چکوال اور جہلم میں بھی بارش متوقع ہے۔
این ڈی ایم اے کے مطابق آنے والے چند دنوں میں سندھ، جنوبی پنجاب اور مشرقی بلوچستان میں شدید گرمی کی لہر کا خدشہ ظاہر کیا گیا ہے۔ حکام کا کہنا ہے کہ یہ صورتحال پہلے سے جاری موسمی پیشگوئیوں کے مطابق ہے۔
جنوبی پنجاب کے مختلف شہروں بہاولپور، رحیم یار خان، بہاولنگر، ملتان، مظفرگڑھ، راجن پور، سرگودھا، لودھراں، خانیوال، وہاڑی اور لاہور میں شدید گرمی کی توقع ہے۔
اسی طرح سندھ کے شہروں کراچی، حیدرآباد، جیکب آباد، خیرپور، سکھر، لاڑکانہ، دادو، نوشہرو فیروز، کشمور، تھرپارکر، شہید بینظیر آباد اور مٹیاری میں بھی درجہ حرارت میں نمایاں اضافہ متوقع ہے۔
بلوچستان کے علاقے تربت، سبی، اُتھل، جھل مگسی، نصیرآباد اور جعفرآباد شدید گرمی کی لپیٹ میں رہیں گے، جس سے صحت کے مسائل بڑھنے کا خدشہ ظاہر کیا گیا ہے۔
مزید بتایا گیا ہے کہ 23 مئی تک گلیشیئرز کے پگھلنے، جھیلوں کے پھٹنے، سیلابی ریلوں اور لینڈ سلائیڈنگ کے خطرات موجود ہیں۔ اس حوالے سے خُردوپین، اشکومن، دیوسائی، شسپر، ہنارچو، ہنڈر، گلکن، درکوت اور رَشن کے علاقے حساس قرار دیے گئے ہیں۔
Leave a reply جواب منسوخ کریں
اہم خبریں

پاکستان ٹوڈے ڈیجیٹل نیوز پر شائع ہونے والی تمام خبریں، رپورٹس، تصاویر اور وڈیوز ہماری رپورٹنگ ٹیم اور مانیٹرنگ ذرائع سے حاصل کی گئی ہیں۔ ان کو پبلش کرنے سے پہلے اسکے مصدقہ ذرائع کا ہرممکن خیال رکھا گیا ہے، تاہم کسی بھی خبر یا رپورٹ میں ٹائپنگ کی غلطی یا غیرارادی طور پر شائع ہونے والی غلطی کی فوری اصلاح کرکے اسکی تردید یا درستگی فوری طور پر ویب سائٹ پر شائع کردی جاتی ہے۔














