پاکستان میں آئی ایم ایف کی نمائندہ ایسٹر پیرز نے عمران خان کے خط پر ردعمل میں کہا ہے کہ آئی ایم ایف مقامی اور سیاسی مسائل پر تبصرہ نہیں کرتا۔ ایک بیان میں آئی ایم ایف کی نمائندہ ایسٹر پیرز نے کہا کہ آئی ایم ایف کو پی ٹی آئی کی جانب سے 28 فروری کو خط ملا یہ خط پاکستان کے قرض پروگرام سے متعلق ہے۔ ایسٹر پیرز نے کہا کہ آئی ایم ایک بین الاقوامی ادارہ ہے جس کا مینڈیٹ معاشی مسائل تک محدود ہے لہٰذا آئی ایم ایف مقامی اور سیاسی مسائل پر تبصرہ نہیں کرتا۔
نمائندہ آئی ایم ایف کا کہنا تھا کہ پاکستان کے ساتھ ہماری انگیجمنٹ کا مقصد مالی استحکام ہے، ہمارا مقصد شہریوں کے فائدے کے لیے پائیدار اور جامع ترقی ہے، ہمارا مقصد مضبوط پالیسیوں کے نفاذ کی حمایت کرنا ہے۔واضح رہے کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان نے گزشتہ دنوں آئی ایم ایف کو خط لکھا تھا، جس کی تصدیق انہوں نے خود کی تھی۔
عمران خان نے خط میں آئندہ بیل آؤٹ پیکج کے وقت پاکستان کےسیاسی استحکام کو مدنظررکھنے کی درخواست کی تھی۔ مسلم لیگ (ن) کے قائد نواز شریف نے عمران خان کے آئی ایم ایف کو لکھے جانے والے خط کو سائفر کے بعد ایک اور ملک دشمنی قرار دیا تھا۔
پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑی کمی کاامکان
ستمبر 14, 2024قیمت میں اضافہ:سونانئی بلندترین سطح پرپہنچ گیا
ستمبر 14, 2024حکومت کاٹیکس نادہندگان کےاکاؤنٹ منجمد کرنے کا فیصلہ
ستمبر 14, 2024
Leave a reply جواب منسوخ کریں
مزید دیکھیں
-
وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی پشاور پہنچ گئے
مارچ 28, 2024 -
ڈینگی کےوارجاری:محکمہ صحت نےاعدادوشمارجاری کردئیے
اگست 13, 2024
اہم خبریں
سائنس/فیچر
پاکستان ٹوڈے ڈیجیٹل نیوز پر شائع ہونے والی تمام خبریں، رپورٹس، تصاویر اور وڈیوز ہماری رپورٹنگ ٹیم اور مانیٹرنگ ذرائع سے حاصل کی گئی ہیں۔ ان کو پبلش کرنے سے پہلے اسکے مصدقہ ذرائع کا ہرممکن خیال رکھا گیا ہے، تاہم کسی بھی خبر یا رپورٹ میں ٹائپنگ کی غلطی یا غیرارادی طور پر شائع ہونے والی غلطی کی فوری اصلاح کرکے اسکی تردید یا درستگی فوری طور پر ویب سائٹ پر شائع کردی جاتی ہے۔