انٹرنیشنل کرکٹ کونسل(آئی سی سی)کےوفدنےکراچی اورراولپنڈی میں چیمپئنز ٹرافی کےلئے کئےگئےانتظامات پراطمینان کااظہارکیاہے۔
چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ(پی سی بی)محسن نقوی سےانٹرنیشنل کرکٹ کونسل(آئی سی سی)کےوفدنےملاقات کی۔ملاقات میں آئی سی سی چیمپئنزٹرافی ٹورنامنٹ2025کی تیاریوں کےحوالےسےتفصیلی تبادلہ خیال کیاگیا ۔ چیمپئنزٹرافی ٹورنامنٹ کےسیکیورٹی انتظامات پربھی بات چیت ہوئی۔
آئی سی سی کےوفدنےکراچی اورراولپنڈی میں چیمپئنزٹرافی کےلئے کئے گئے انتظامات پراطمیان کااظہارکیا۔وفدنے کراچی اور راولپنڈی اسلام آباد کے سیکیورٹی انتظامات کو بھی تسلی بخش قرار دیا۔
چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کے لئے عالمی معیار کے انتظامات کی یقین دہانی کرائی۔
اس موقع پرگفتگوکرتےہوئےچیئرمین پی سی بی محسن نقوی کاکہناتھاکہ سٹیڈیمز کی اپ گریڈیشن کا کام چیمپئنز ٹرافی سے قبل ہر صورت مکمل کر لیا جائے گا۔تمام ٹیموں کے لئے فول پروف سیکیورٹی انتظامات کئے جائیں گے۔آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی ٹورنامنٹ کا پاکستان میں انعقاد ایک اعزاز ہے۔جتنا بڑا ٹورنامنٹ ہے اس کے مطابق انتظامات کو حتمی شکل دے رہے ہیں۔
محسن نقوی کامزیدکہناتھاکہ تمام ٹیموں کے کھلاڑی پرامن اور محفوظ ماحول میں کرکٹ کے کھیل کو انجوائے کریں گے۔ اپ گریڈیشن کے بعد سٹیڈیمز میں بین الاقوامی معیار کی سہولتیں ہوں گی اور شائقین کرکٹ میچز سے زیادہ محظوظ ہوں گے۔ پاکستانی قوم کرکٹ کے کھیل سے محبت کرتی ہے اور تمام ٹیموں کو سپورٹ کرتے ہیں۔
وفد میں آئی سی سی کی سینئر منیجر ایونٹس سارہ ایڈگر ، ایونٹ منیجرو چیمپئنز ٹرافی ایونٹ لیڈ عون محمد زیدی، جنرل منیجر کرکٹ وسیم خان،سیکیورٹی منیجر ڈیوڈمسکر،براڈ کاسٹ کنسلٹنٹ منصور منج شامل تھے۔
پاکستان کرکٹ بورڈ کے ڈائریکٹر انٹرنیشنل کرکٹ عثمان واہلہ، ڈائریکٹر سیکیورٹی کرنل ریٹائرڈ خالد محمود، ہیڈ آف مارکیٹنگ سلمان مسعود بھی اس موقع پر موجود تھے۔
ملائیشین وزیراعظم دورہ پاکستان مکمل کرکےوطن واپس روانہ
اکتوبر 4, 2024
Leave a reply جواب منسوخ کریں
اہم خبریں
پاکستان ٹوڈے ڈیجیٹل نیوز پر شائع ہونے والی تمام خبریں، رپورٹس، تصاویر اور وڈیوز ہماری رپورٹنگ ٹیم اور مانیٹرنگ ذرائع سے حاصل کی گئی ہیں۔ ان کو پبلش کرنے سے پہلے اسکے مصدقہ ذرائع کا ہرممکن خیال رکھا گیا ہے، تاہم کسی بھی خبر یا رپورٹ میں ٹائپنگ کی غلطی یا غیرارادی طور پر شائع ہونے والی غلطی کی فوری اصلاح کرکے اسکی تردید یا درستگی فوری طور پر ویب سائٹ پر شائع کردی جاتی ہے۔