پی سی بی نے محمد رضوان کو پریس کانفرنس کرنے سے روک دیا

پاکستان کرکٹ بورڈ(پی سی بی)نےمحمدرضوان کوپریس کانفرنس سےروک دیا۔
ذرائع کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ (PCB) نے اسٹار وکٹ کیپر بلے باز محمد رضوان کو اپنے خلاف لگنے والے الزامات پر پریس کانفرنس کرنے کی اجازت دینے سے صاف انکار کر دیا ہے۔
محمد رضوان حالیہ دنوں میں ڈریسنگ روم کی معلومات مبینہ طور پر باہر لیک کرنے اور موبائل فون ضبط کیے جانے کے معاملے پر میڈیا کے سامنے آ کر اپنی پوزیشن واضح کرنا چاہتے تھے اور انکوائری کی تفصیلات پبلک کرنے کے خواہشمند تھے۔
انہوں نے سینٹرل کنٹریکٹ کے ضوابط کے تحت دو بار پی سی بی سے میڈیا ٹاک کی باقاعدہ اجازت مانگی، تاہم کرکٹ بورڈ نے جاری انکوائری اور کنٹریکٹ کی شقوں کا حوالہ دیتے ہوئے ان کی درخواست کو مسترد کر دیا۔















