ممتاز عالم دین اور جماعت اسلامی کےسینئر رہنما حافظ محمد ادریس انتقال کر گئے

0
7

جماعت اسلامی پاکستان کے سینئر رہنما اور سابق نائب امیر حافظ محمد ادریس انتقال کر گئے۔ وہ گزشتہ چند ہفتوں سے علیل تھے، مرحوم کی نماز جنازہ منصورہ میں نماز عشاء کے بعد ادا کی جائے گی۔

حافظ محمد ادریس کے انتقال پر امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے مرحوم کی دینی، سیاسی اور تحریکی خدمات کو خراجِ عقیدت پیش کیا۔
حافظ محمد ادریس جماعت اسلامی کی اہم شخصیات میں شمار ہوتے تھے۔ انہوں نے طویل عرصے تک جماعت اسلامی کے نائب امیر کے طور پر خدمات انجام دیں، جبکہ مرکزی سیکرٹری جنرل اور امیر جماعت اسلامی پنجاب سمیت مختلف اہم ذمہ داریاں بھی سنبھالیں۔

وہ دینی عالم، مقرر اور مصنف تھے اور قرآن، حدیث اور سیرتِ طیبہ سمیت مختلف دینی و فکری موضوعات پر متعدد کتب تحریر کر چکے تھے۔ وہ اسلامی جمعیت طلبہ کے مرکزی ارکان میں بھی شامل رہے۔

جماعت اسلامی کے رہنماؤں کے مطابق حافظ محمد ادریس کی وفات دینی اور تحریکی حلقوں کے لیے ایک بڑا نقصان ہے۔

Leave a reply