احتجاج کی کال:حکومت اورپی ٹی آئی کےدرمیان مذاکرات کاڈیڈلاک

0
82

پی ٹی آئی کی احتجاج کی کال پرحکومت اورتحریک انصاف کےدرمیان مذاکرات میں ڈیڈلاک برقرارہے۔
ذرائع کےمطابق تحریک انصاف  24نومبرکوڈی چوک میں احتجاج اور دھرنےپربضدہے،حکومت نےپی ٹی آئی کوایف نائن پارک اورشکرپڑیاں پرجگہ دینےکی پیشکش کی ہے،وزیرداخلہ نےسنگجانی اورترنول میں ایک دن کےاحتجاج اوردھرنےکی پیشکش کی تحریک انصاف کی قیادت نےحکومتی تجاویز مسترد کردیں۔
ذرائع کاکہناہےکہ صوبائی حکومت کوکےپی میں احتجاج اوردھرنادینےکی تجویزبھی دی گئی،ہدایات ہیں ہرحال میں ڈی چوک پردھرنادیناہے،پیشکش مسترد ہونے کےبعدحکومت نےپی ٹی آئی احتجاج سےسختی سےنمٹنےکافیصلہ کرلیا۔

Leave a reply