اداکارہ شیفالی کی موت کیسےہوئی؟اہم شواہدمل گئے

0
8

کانٹالگاگرل اداکارہ شیفالی کی موت کیسےہوئی؟اہم شواہدمل گئے۔
گزشتہ ہفتے اچانک انتقال کرنےوالی 42سالہ شیفالی جریوالاکوممبئی کےہسپتال منتقل کیاگیاجہاں ڈاکٹروں نےان کی موت کی تصدیق کردی تھی۔
بھارتی میڈیا نے بتایاکہ اداکارہ کی موت کی تحقیقات جاری ہیں، پولیس نے ان کے گھر سے متعدد قسم کی ادویات بھی تحویل میں لی ہیں۔
بھارتی میڈیاکاکہناہےکہ اداکارہ کی موت کی تحقیقات پولیس کررہی ہےپولیس نےشیفالی کےگھرمیں زہرخوارنی کے زاویے سے بھی تفتیش کی جبکہ پولیس اب تک 14 افراد کے بیانات ریکارڈ کرچکی ہے جس میں اداکارہ کے شوہر، خاندان کے افراد، اسٹاف اور قریبی دوست شامل ہیں۔
بھارتی میڈیا کے مطابق 5 رکنی میڈیکل ٹیم نے اداکارہ کی پوسٹ مارٹم رپورٹ تیار کی جسے باقاعدہ کل جاری کیا جائے گا۔
بھارتی میڈیا نے ذرائع کے حوالے سے دعویٰ کیا کہ پوسٹ مارٹم میں بلڈپریشر میں تیزی سے کمی اور ہارٹ اٹیک کو موت کی وجہ قرار دیا گیا ہے۔
میڈیارپورٹ کےمطابق کانٹالگاگرل فٹ اورکم عمرنظرآنےکےلئےخالی پیٹ اینٹی ایجنگ انجیکشن لیتی تھیں،اداکارہ نے مرنے سے قبل بھی دوپہر کے وقت اپنا اینٹی ایجنگ انجیکشن لیا تھا۔جوکہ ممکنہ طورپرموت کاباعث بنا۔

Leave a reply