اسلاموفوبیاعالمی امن اوربین المذاہب ہم آہنگی کیلئےایک خطرہ ہے،مریم نواز

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازنےکہاہےکہ اسلاموفوبیاعالمی امن اوربین المذاہب ہم آہنگی کیلئےایک خطرہ ہے۔
انسداداسلاموفوبیاکےعالمی دن پراپنےپیغام میں وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازکاکہناتھاکہ دنیابھرمیں مسلمانوں کودرپیش امتیازی سلوک قابل مذمت ہے،اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں اسلاموفوبیاکیخلاف قراردادپیش کرکےپاکستان نےآوازاٹھائی،اسلام دین رحمت ہےجوامن ،محنت ،برداشت اورانسانی عظمت کادرس دیتا ہے،بدقسمتی ہےاسلام اورمسلمانوں کیخلاف پروپیگنڈاکارجحان پنپ رہاہے۔
اُن کامزیدکہناتھاکہ اسلاموفوبیاعالمی امن اوربین المذاہب ہم آہنگی کیلئےایک خطرہ ہے، اسلاموفوبیا کے خاتمےکی ہرکاوش کوسراہتےہیں،اقوام متحدہ اورتمام عالمی ادارےنفرت انگیزرویوں کیخلاف موثراوریقینی اقدامات کریں،اقوام عالم کشمیر، فلسطین اورمسلمانوں کےجان ،مال ،حقوق اورعزت ووقارکےتحفظ کویقینی بنائے۔
مریم نوازکاکہناتھاکہ پنجاب حکومت اقلیتوں کےاحترام کوفروغ دینےکیلئےہرممکن اقدامات کررہی ہے، ایساپنجاب چاہتےہیں جہاں ہرمذہب اورمسلک کومساوی حقوق اورعزت حاصل ہو، اسلاموفوبیا سے نمٹنے کیلئےدنیاکواسلام کےحقیقی تشخص سےروشناس کرایاجائے،ہرقسم کی منافرت کیخلاف آواز اٹھانا ضروری ہے،پائیدارعالمی امن کیلئےسب کواپناکرداراداکرناہوگا۔
سپریم کورٹ کاآئندہ ہفتےکاججزروسٹرجاری
مئی 17, 2025
Leave a reply جواب منسوخ کریں
اہم خبریں
سائنس/فیچر
پاکستان ٹوڈے ڈیجیٹل نیوز پر شائع ہونے والی تمام خبریں، رپورٹس، تصاویر اور وڈیوز ہماری رپورٹنگ ٹیم اور مانیٹرنگ ذرائع سے حاصل کی گئی ہیں۔ ان کو پبلش کرنے سے پہلے اسکے مصدقہ ذرائع کا ہرممکن خیال رکھا گیا ہے، تاہم کسی بھی خبر یا رپورٹ میں ٹائپنگ کی غلطی یا غیرارادی طور پر شائع ہونے والی غلطی کی فوری اصلاح کرکے اسکی تردید یا درستگی فوری طور پر ویب سائٹ پر شائع کردی جاتی ہے۔