انڈر13 اسکلز ڈویلپمنٹ کیمپ پیر سے شروع ہوگا

0
150

پاکستان ٹوڈے:(عتیق ملک) ملتان کے انضمام الحق ہائی پرفارمنس سینٹر میں پیر سے شروع ہونے والے انڈر 13 سکلز ڈویلپمنٹ کیمپ میں کل 46 کھلاڑی حصہ لینے کے لیے تیار ہیں۔

کیمپ 4 سے 11 مارچ تک چلے گا۔

سہیل تنویر کی سربراہی میں قومی جونیئر سلیکشن کمیٹی نے حال ہی میں ختم ہونے والے قومی انڈر 13 ون ڈے ٹورنامنٹ 24-2023 میں ان کی کارکردگی کی بنیاد پر کھلاڑیوں کو شارٹ لسٹ کیا ہے۔ کھلاڑیوں میں 18 بیٹرز، 16 اسپنرز، نو فاسٹ بولرز اور تین وکٹ کیپر شامل ہیں۔

کیمپ میں نوجوان کھلاڑیوں میں کھیل سے متعلق آگاہی اور مہارت کی نشوونما پر توجہ دی جائے گی۔ حافظ سجاد اکبر 12 رکنی سپورٹ اسٹاف کی قیادت کریں گے۔ سابق ٹیسٹ کرکٹر اعزاز چیمہ اسسٹنٹ کوچ جبکہ سعید بن ناصر بیٹنگ کوچ کے فرائض انجام دیں گے۔

سابق پاکستانی خواتین انٹرنیشنل ناہیدہ خان اسسٹنٹ بیٹنگ کوچ کے فرائض انجام دیں گی۔ سابق ٹیسٹ فاسٹ بولر شبیر احمد فاسٹ بولنگ کوچ ہوں گے۔

ہیڈ کوچ این سی اے، شاہد انور: "یہ انڈر 13 سکلز ڈویلپمنٹ کیمپ ملک میں نوجوان ٹیلنٹ کے مستقبل کو محفوظ بنانے کے لیے ایک اہم قدم ہے۔ اس کیمپ میں کھلاڑیوں کو ان کے کھیل کے احساس سے آگاہ کیا جائے گا اور ساتھ ہی ساتھ انہیں بے خوف کرکٹ کھیلنا سکھائی جائے گی ۔

Leave a reply