اوآئی سی اجلاس میں شرکت کیلئےوزیراعظم کاسعودی عرب جانےکاامکان

0
24

اوآئی سی سربراہان مملکت ہنگامی اجلاس میں شرکت کےلئےوزیراعظم شہباز شریف سعودی عرب جائینگے۔
ذرائع کےمطابق وزیراعظم شہبازشریف اتوارکوسعودی عرب روانہ ہونگے، وزیراعظم 11نومبرکواوآئی سی سربراہان مملکت ہنگامی اجلاس میں شرکت کرینگے،شہبازشریف کاسعودی عرب کادورہ2روزہ ہوگا،وزیراعظم کےہمراہ وفاقی وزرااسحاق ڈاراورعطاتاڑربھی ہونگے۔
ذرائع کاکہناہےکہ اوآئی سی سربراہان مملکت کاہنگامی اجلاس مشرق وسطیٰ ووسطی ایشیاکی صورتحال پربلایاگیاہے۔وزیراعظم کی مختلف ممالک کےسربراہان مملکت سےملاقاتیں بھی طےکی جارہی ہیں،شہبازشریف کادورہ سعودی عرب مکمل کرنےکےبعدآذربائیجان جانےکاامکان ہے،آذربائیجان میں وزیراعظم موسمیاتی تبدیلی پرکاپ سربراہان مملکت اجلاس میں شرکت گریں گے۔

Leave a reply