اگرکمیشن نہیں بنتاتوہم نے حکومت کیساتھ فوٹوسیشن کیلئےتونہیں بیٹھنا ،بیرسٹرگوہر

0
31

چیئرمین تحریک انصاف بیرسٹرگوہرنےکہاہےکہ اگرکمیشن نہیں بنتاتوہم نے حکومت کےساتھ ہائے ہیلو اورفوٹوسیشن کےلئےتونہیں بیٹھناتھا۔
اسلام آبادمیں میڈیاسےگفتگوکرتےہوئےچیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہرکا کہناتھا کہ سپریم کورٹ کے سامنےاحتجاج کےحوالےسےمقدمہ درج ہواتھا،اس میں دہشتگردی کی دفعہ لگی جس میں ضمانت چل رہی ہے،مذاکرات بہترین راستہ ہے، مذاکرات بڑی فراخدلی سےشروع کیےتھے۔
اُن کامزیدکہناتھاکہ تحفظات کےباوجودنیک نیتی سےبیٹھےتھے،ہمارےساتھ زیادتیاں ہوئی،مینڈیٹ چوری کیاگیا،بانی نےکہاہم2مطالبات پرمذاکرات کریں گے،حکومت کی جانب سےکوئی پیشرفت نہیں ہوئی ،اگر کمیشن نہیں بنتاتوہم نے حکومت کےساتھ ہائےہیلواورفوٹوسیشن کےلئےتونہیں بیٹھناتھا۔

Leave a reply