اگر آج کوئی بل پیش کیا جاتا ہے تو یہ آئین کی خلاف ورزی ہوگی،بیرسٹرگوہر
چیئرمین تحریک انصاف بیرسٹرگوہرنےکہاہےکہ اگر آج کوئی بل پیش کیا جاتا ہے تو یہ آئین کی خلاف ورزی ہوگی۔
چیئرمین تحریک انصاف بیرسٹرگوہرکاصحافیوں سےگفتگوکےدوران کہناتھاکہ میں نہیں سمجھتا کہ آج آئین و قانون کے مطابق کوئی بل پیش کیا جاسکتا ہے، بل پیش کرنے کیلئے آئین و قانون میں طریقہ کار وضع ہے، آئین کہتا ہے اسمبلی کے رولز کو فالو کیا جائے بل لانے کیلئے ایوان سے منظوری ضروری ہے، حکومت کا موجوزہ ترمیمی بل ہمارے پاس ایجنڈے کی شکل میں نہیں آیا،حکومت کی جانب سے بل پیش کرنے سے پہلے کابینہ سے منظوری لازمی ہے۔ کل کابینہ کے اجلاس میں کسی بل کی منظوری نہیں دی گئی۔ اگر آج کوئی بل پیش کیا جاتا ہے تو یہ آئین کی خلاف ورزی ہوگی۔
بیرسٹرگوہرکامزیدکہناتھاکہ آئینی ترامیم کا بل پیش کرنا قواعد و ضوابط کے خلاف ہوگا رات کے اندھیرے میں قانون سازی نہیں کرتے۔ اس حکومت سے شکوہ رہا کہ رات کے اندھیرے میں قانون سازی نہیں کرتے، ہم نے ہمیشہ کہا کہ جو قانون سازی کرنی ہے اس کا طریقہ کار اپنائیں، آئین میں درج ہے قانون سازی کس طرح ہو گی قانون اور رولز آف بزنس دیکھا جائے گا۔
انہوں نے کہا کہ اسمبلی میں جب پرائیویٹ ممبر بل آتا ہے تو پہلے کمیٹی میں آتا ہے ایک ماہ قبل اجازت لی جاتی ہے اور پھر ایجنڈے پر آتا ہے، اس قسم کے حکومتی بل پہلے وزارت کے ذریعے کابینہ میں جاتے ہیں، کابینہ میں منظوری کے بعد وزیراعظم کے دستخط سے آگے بڑھا جاتا ہے رولز آف بزنس 16 اور 27 کے لیے لازم ہے کہ وزارت قانون و پارلیمانی امور اسے آگے بڑھائے۔
ڈینگی کےوارجاری،مزید149کیسزرپورٹ
اکتوبر 12, 2024پی ٹی آئی کی ڈی چوک میں احتجاج کی کال:خواجہ آصف برس پڑے
اکتوبر 12, 2024
Leave a reply جواب منسوخ کریں
اہم خبریں
پاکستان ٹوڈے ڈیجیٹل نیوز پر شائع ہونے والی تمام خبریں، رپورٹس، تصاویر اور وڈیوز ہماری رپورٹنگ ٹیم اور مانیٹرنگ ذرائع سے حاصل کی گئی ہیں۔ ان کو پبلش کرنے سے پہلے اسکے مصدقہ ذرائع کا ہرممکن خیال رکھا گیا ہے، تاہم کسی بھی خبر یا رپورٹ میں ٹائپنگ کی غلطی یا غیرارادی طور پر شائع ہونے والی غلطی کی فوری اصلاح کرکے اسکی تردید یا درستگی فوری طور پر ویب سائٹ پر شائع کردی جاتی ہے۔