ایپل کی طرف سے اولین سمارٹ گلاسز کی تیاری میں اہم پیشرفت

0
7

ایپل کے اولین سمارٹ گلاسز کی تیاری میں اہم پیشرفت،ایپل کو آئی فونز ، آئی پیڈز اور میک کمپیوٹر ڈیوائسز کیلئے جانا جاتا ہے ،مگر بہت جلد یہ کمپنی ایک نئی ڈیوائس کو پیش کرنیوالی ہے۔
بلوم برگ کی ایک تازہ ترین رپورٹ کے مطابق ایپل کی جانب سے سمارٹ گلاسز پر کام کیا جا رہا ہے۔
نئی رپورٹ کے مطابق کمپنی نے ایسی چپ کی تیاری میں پیشرفت کی ہے، جو اس کے اولین سمارٹ گلاسز کو پاور فراہم کرے گی، چپ کی تیاری میں پیشرفت سے کمپنی کے اندر سمارٹ گلاسز پر کام بھی تیز ہو جائے گا اور امکان ہے کہ اس نئی ڈیوائس کی پروڈکشن 2027 کے آخر تک شروع ہو جائے گی،یعنی کمپنی کے اولین سمارٹ گلاسز 2 سال بعد متعارف کرائے جانے کا امکان ہے، تاہم ابھی یہ واضح نہیں کہ ایپل کے سمارٹ گلاسز کے فیچرز کیا ہوں گے۔
رپورٹ کے مطابق کمپنی کی جانب سے شروع میں اے آر گلاسز کو متعارف کروایا جائے گا، ان گلاسز میں ایسے کیمرے استعمال کیے جائیں گے، جو اردگرد کے ماحول کو سکین کرسکیں گے ،جبکہ صارفین کو آرٹی فیشل انٹیلی جینس(اے آئی) سے معاونت فراہم کی جائے گی۔
رپورٹ کے مطابق ایپل کے چیف ایگزیکٹو ٹم کک سمارٹ گلاسز کی مارکیٹ میں میٹا کو شکست دینا چاہتے ہیں،اسی وجہ سے کمپنی کی جانب سے مختلف ماڈلز متعارف کرائے جائیں گے، تاکہ زیادہ سے زیادہ صارفین ان کی جانب متوجہ ہوسکیں اور قیمت کو بھی مناسب رکھا جائے گا۔

Leave a reply