ایکس(ٹویٹر)پرپابندی:عدالت نےتحریری حکم جاری کردیا

0
78

لاہور ہائیکورٹ نے ایکس سابق(ٹویٹر) پر پابندی کے خلاف دائر درخواست کا تحریری حکم جاری کردیا ۔
جسٹس انوار حسین نے گزشتہ سماعت کا تحریری حکم جاری کیا، سرکاری وکیل نے جواب جمع کروانے کے لیے مہلت کی استدعا کی ۔
تحریری حکم میں لکھاگیاکہ وزرات داخلہ اور وزرات اطلاعات نے جواب جمع نہیں کروایا ،آئندہ سماعت پر فریقین جواب جمع کروائے ، آئندہ سماعت پر فریقین کے ایڈمنسٹریٹو سیکٹریریز ذاتی حیثیت میں پیش ہوں ،عدالت مزید سماعت 17 ستمبر کو کرے گی ۔
حافظ شاکر محمود اعوان نے ایکس پر پابندی کا اقدام چیلنج کر رکھا ہے۔

Leave a reply