ایکس کے متبادل’’بلیو سکائی‘‘ کے مقبول ہونے کی وجوہات کیا؟

0
21

سماجی رابطے کی مقبول ترین ایپلی کیشن ایکس سابقہ ٹوئٹر کے متبادل ’’بلیو سکائی‘‘ کی مقبولیت برطانیہ میں بھی بڑھنے لگی۔متعدد برطانوی اراکین پارلیمنٹ نے اکاؤنٹ بنا لیے۔

ایکس کے متبادل بلیو سکائی ایپ کی مقبولیت بڑھنے کی وجوہات کیا ہیں؟۔تفصیلات سامنے آ گئیں۔
بلیو سکائی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ برطانیہ میں اس کے صارفین کی تعداد میں نمایاں اضافہ ہورہا ہے،یہ اضافہ اس بات کی علامت ہے کہ ٹیسلا کے بانی ایلون مسک کے متنازعہ بیانات کی وجہ سے لوگ ایکس کے متبادل سوشل میڈیا پلیٹ فارم کی تلاش میں ہیں۔
بلیو سکائی انتظامیہ کے مطابق گزشتہ دو ہفتوں کے دوران برطانیہ میں کسی بھی دوسرے ملک سے زیادہ صارفین سائن اپس ہوئے ہیں،بلیو سکائی اکاؤنٹس سے عام سرگرمیوں میں 60فیصد اضافہ ہوا ہے اور حال ہی میں کئی اراکین پارلیمنٹ نے بھی اس پلیٹ فارم پر شمولیت اختیار کی ہے۔

Leave a reply