بالی ووڈ اداکارہ ودیابالن کی گاڑی حادثےکاشکار

0
16

بالی ووڈاداکارہ ودیابالن کی گاڑی سےکارٹکراگئی،حادثےمیں اداکارہ محفوظ رہیں۔
بھارتی میڈیاکی رپورٹ کےمطابق اداکارہ نئی فلم’تمہاری سلو‘کی شوٹنگ سے فارغ ہوکرباندرہ کےلئےروانہ ہوئی تھیں،کہ راستےمیں حادثے کا شکار ہوگئیں ۔ حادثےمیں اداکارہ محفوظ رہیں۔
بھارتی میڈیا کا بتانا ہےکہ کار حادثہ باندرہ کے قریب پیش آیا جس دوران ایک گاڑی نے ودیا بالن کی کار کو ہٹ کیا۔
اداکارہ کے قریبی ذرائع کا بتانا ہے کہ یہ ایک روڈحادثہ ہے جس میں اداکارہ محفوظ رہیں۔
واضح رہے کہ اداکارہ کی فلم’ تمہاری سلو‘رواں برس یکم دسمبر کو سنیما گھروں کی زینت بنے گی، فلم کے پروڈیوسر بھوشن کمار اور ڈائریکٹر سریش ترووینی ہیں۔

Leave a reply