عمران خان کو جیل کے کمرے میں کیا سہولتیں دی گئی ہیں, عمران خان کی جیل میں صبح سے رات تک کیا مصروفیات ہے۔
یہ سب کچھ حکومت کی طرف سے عمران کے جیل میں کمرے اور استعمال کی چیزوں سے واضح ہوگیا ہے۔ حکومت نے عمران کو قید تناہی میں رکھنے کے الزام کی تردید کرتے ہوئے تصویری شواہد سپریم کورٹ میں پیش کردیئے, تصویروں کے مطابق قیدی نمبر آٹھ سو چار کے کمرے کے ساتھ اٹیچ باتھ اور واش بیسن موجود ہے۔
کمرے میں ایئر کولر، میز اور کرسی کی سہولت بھی دی گئی ہے۔ عمران خان کے پاس کتابوں کو مناسب ذخیرہ ہے جبکہ کھانے پینے کی اشیا، ڈرائی فروٹ وغیرہ بھی کمرے میں موجود ہیں۔ عمران خان کےلئے ورزش مشین اور آرام دہ کرسی کے علاوہ ٹیبل بھی مہیا کی گئی ہے۔
حکومت نے بانی پی ٹی آئی عمران خان کے مؤقف کی تردید میں سپریم کورٹ میں اضافی دستاویزات جمع کروا دیں، اضافی دستاویزات کے ساتھ سابق وزیراعظم کی اڈیالہ جیل میں وکلاء سے ملاقات کی تصاویر بھی شامل ہیں۔
وفاقی حکومت نے عمران خان سے ملاقات کرنے والوں کی فہرست سپریم کورٹ میں جمع کرواتے ہوئے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کا قید تنہائی میں ہونے کا مؤقف بھی غلط ہے۔
حکومت نے کہا کہ عمران خان نے سپریم کورٹ میں وکلاء تک رسائی نہ دینے کا موقف اپنایا، عدالت مناسب سمجھے تو بانی پی ٹی کے بیان اور حقیقت جانچنے کے لیے کمیشن بھی مقرر کر سکتی ہے۔
سابق وزیراعظم کو جیل میں کتابیں، ایئر کولر، ٹی وی سمیت تمام ضروری سہولتیں فراہم کی گئی ہیں۔ قیدی نمبرآٹھ سو چار کے کمرے کی دیواروں میں شیلف بھی ہیں، جہاں استعمال کی تمام چیزیں نظر آرہی ہیں۔
بابرکی باشاہت ختم،پی سی بی نےاستعفیٰ منظورکرلیا
اکتوبر 2, 2024
Leave a reply جواب منسوخ کریں
مزید دیکھیں
-
بجلی کاپروٹیکٹڈاورنان پروٹیکٹڈٹیرف ،عدالت نےحکم جاری کردیا
جولائی 11, 2024 -
اب گھر کے کام اپیل کمپنی کا روبوٹ کرے گا
اپریل 4, 2024
اہم خبریں
پاکستان ٹوڈے ڈیجیٹل نیوز پر شائع ہونے والی تمام خبریں، رپورٹس، تصاویر اور وڈیوز ہماری رپورٹنگ ٹیم اور مانیٹرنگ ذرائع سے حاصل کی گئی ہیں۔ ان کو پبلش کرنے سے پہلے اسکے مصدقہ ذرائع کا ہرممکن خیال رکھا گیا ہے، تاہم کسی بھی خبر یا رپورٹ میں ٹائپنگ کی غلطی یا غیرارادی طور پر شائع ہونے والی غلطی کی فوری اصلاح کرکے اسکی تردید یا درستگی فوری طور پر ویب سائٹ پر شائع کردی جاتی ہے۔