بانی پی ٹی آئی کی رہائی اور جعلی حکومت کا خاتمہ قریب ہے، بیرسٹرسیف

0
13

 خیبر پختونخوا حکومت کے مشیر اطلاعات بیرسٹر سیف نےکہاہےکہ بانی پی ٹی آئی کی رہائی اور جعلی حکومت کا خاتمہ قریب ہے۔
بیرسٹرسیف کاکہناتھاکہ بانی پی ٹی آئی کی رہائی ہماری ضد بن چکی ہے، علی امین گنڈاپور کی قیادت میں بانی پی ٹی آئی کی رہائی کیلئے عملی اقدامات کا آغاز ہو چکا، بانی پی ٹی آئی کی رہائی کیلئے ملک کے کونے کونے میں جلسے کریں گے۔جعلی وزراء بڑھکیں نہ ماریں، جلسہ و جلوس ہمارا آئینی حق ہے، جہاں بھی چاہیں، جلسہ و جلوس کریں گے۔
ترجمان کے پی حکومت کا مزیدکہنا تھا بانی پی ٹی آئی کی رہائی اور جعلی حکومت کا خاتمہ قریب ہے، پارلیمنٹ کا تقدس بھی اب پی ٹی آئی بحال کرے گی، جعلی حکومت سے ملک کے مقدس پارلیمنٹ کی بےتوقیری کا پورا حساب لیا جائے گا۔

Leave a reply