برطانیہ جانے کے خواہشمند پاکستانی فضائی مسافروں کیلئے بڑی خوشخبری
برطانیہ جانے کے خواہشمند پاکستانی فضائی مسافروں کیلئے بڑی خوشخبری، وزیر ہوا بازی خواجہ آصف نے برطانیہ جانے کے خواہشمند پاکستانیوں کو بڑی خوشخبری سنادی اور کہا ہے براہ راست پروازیں جلد شروع ہو جائیں گی۔
وزیر ہوا بازی خواجہ آصف کا اسلام آباد ایئر پورٹ پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ پی آئی اے اور سول ایوی ایشن نے پچھلے 4 سال انتھک محنت کی،آج یورپ کیلئے پی آئی اے کا فلائٹ آپریشن بحال ہو گیا ، یہ سب اجتماعی محنت کا نتیجہ ہے، میں سب کو مبارکباد دیتا ہوں، ان 4 سال میں پی آئی اے نے کئی سو ارب کا نقصان اٹھایا۔
وزیر ہوا بازی کا کہنا ہے کہ اس وقت پی آئی اےپر800 ارب کاقرضہ ہے، پی آئی اے کیلئےسب سےزیادہ منافع بخش روٹس بند ہوگئے تھے اور پاکستانی اور ان کے رشتے دار ڈائریکٹ پاکستان نہیں آ سکتے تھے۔ مگر اب یورپ کے بعد برطانیہ کیلئے بھی پی آئی اے کی براہ راست پروازیں جلد شروع ہوجائیں گی اور آنے والے دنوں میں برطانیہ کیلئے فلائٹس کا اجرا ہو جائے گا۔
Leave a reply جواب منسوخ کریں
مزید دیکھیں
-
سونےکی قیمت میں مزیداضافہ
اگست 21, 2024 -
آزاد کشمیر ہائیکورٹ: شاعر احمد فرہاد کو رہا کردیا
جون 15, 2024
اہم خبریں
سائنس/فیچر
پاکستان ٹوڈے ڈیجیٹل نیوز پر شائع ہونے والی تمام خبریں، رپورٹس، تصاویر اور وڈیوز ہماری رپورٹنگ ٹیم اور مانیٹرنگ ذرائع سے حاصل کی گئی ہیں۔ ان کو پبلش کرنے سے پہلے اسکے مصدقہ ذرائع کا ہرممکن خیال رکھا گیا ہے، تاہم کسی بھی خبر یا رپورٹ میں ٹائپنگ کی غلطی یا غیرارادی طور پر شائع ہونے والی غلطی کی فوری اصلاح کرکے اسکی تردید یا درستگی فوری طور پر ویب سائٹ پر شائع کردی جاتی ہے۔