بھارت کےجنگی جنون سےخطےکےامن کوخطرہ لاحق ہے،پاکستان

0
17

ترجمان دفترخارجہ شفقت علی خان نےکہاہےکہ بھارت کےجنگی جنون سےخطےکےامن کوخطرہ لاحق ہے،پاکستان ہرممکن طورپرضبط اورتحمل کامظاہرہ کررہاہے۔
ترجمان دفترخارجہ شفقت علی خان کانیوزبریفنگ کےدوران کہناتھاکہ بھارت عالمی قوانین کی خلاف ورزیاں کررہاہے،پاکستان بھارت کی جارحیت کی مذمت کرتاہے،بھارتی غیرسنجیدہ رویےنےدونیوکلیئرطاقتوں کو جنگ کےدہانے پر لاکھڑا کردیا۔
ترجمان دفترخارجہ کامزیدکہناتھاکہ بھارت کےجنگی جنون سےخطےکےامن کوخطرہ لاحق ہے،وزیراعظم پہلےہی پہلگام واقعےکی شفاف انکوائری کاکہہ چکے تھے، بھارت کی دہشتگردی کی ریاستی پالیسی سے پوری دنیاواقف ہوچکی ہے،چندسوشل میڈیاپوسٹ کےنتیجےمیں کیاکسی ملک کودوسرےملک پرحملےکی اجازت دی جاسکتی ہے۔
شفقت علی خان کاکہناتھاکہ پاکستان ہرممکن طورپرضبط اورتحمل کامظاہرہ کررہا ہے،پاکستان بھارتی جارحیت کی مذمت کرتاہے،بھارتی اقدام نےدوایٹمی قوتوں کوآمنےسامنےلاکھڑاکیاہے،پہلگام واقعےکی آڑمیں بھارت نےپاکستان کےخلاف پروپیگنڈاکیا،عالمی برادری غیرذمہ درانہ کردارپربھارت کوجوابدہ ٹھہرائے،بھارتی سیکرٹری خارجہ نےگزشتہ روزبریفنگ میں بےبنیادالزامات لگائے،ناصرف پاکستان بلکہ دنیابھرمیں بطورریاستی پالیسی بھارت ٹارگٹ کلنگ میں ملوث ہے۔

Leave a reply