تنخواہ دارطبقےکیلئےخوشخبری:حکومت کاانکم ٹیکس میں ریلیف کا عندیہ

0
22

تنخواہ دارطبقےپرٹیکس کامعاملہ وزیراعظم شہبازشریف نےانکم ٹیکس میں ریلیف کاعندیہ دےدیا۔
ذرائع کےمطابق وزیراعظم شہبازشریف نے معاشی ٹیم کو انکم ٹیکس شرح میں تبدیلی کا ٹاسک دیا ہے ۔ ٹاسک کا مقصد تنخواہ دار طبقے کو ریلیف دینا ہے۔ماہانہ ایک لاکھ روپے تک کی تنخواہ پر انکم ٹیکس کی شرح میں نظر ثانی پر غور جاری ۔
ذرائع کےمطابق بجٹ میں ایک لاکھ تک ماہانہ تنخواہ پر انکم ٹیکس 2.5 فیصد لگایا گیا تھا اس انکم گروپ پر ڈھائی فیصد ٹیکس جزوی یا مکمل واپس لیے جانے کا امکان ہے ۔ٹیکس ریلیف سے اس انکم گروپ کے افراد پر 40 ارب روپے کا بوجھ کم ہوگا۔
ذرائع کےمطابق ٹیکس میں کمی سے ہونے والے نقصان کوترقیاتی بجٹ میں کمی سے پورا کیا جائے گا،وزیراعظم اس ضمن میں جلد آئی ایم ایف کو بھی اعتماد میں لیں گے ۔ وزیرخزانہ محمداورنگزیب کوبھی آئی ایم ایف کےساتھ بات کرنےکی ہدایت کی گئی۔

Leave a reply