توشہ خانہ ٹوکیس میں پراسیکیوشن نے دلائل کے لیے عدالت سے مزید وقت مانگ لیا۔
اڈیالہ جیل میں بانی پی ٹی آئی اوربشریٰ بی بی کی توشہ خانہ ٹوکیس میں ضمانت کی درخواستوں پرسماعت ہوئی۔سپیشل جج سینٹرل شاہ رخ ارجمندنے ضمانت بعد از گرفتاری کی درخواستوں پر سماعت کی ۔بانی پی ٹی آئی اوربشریٰ بی بی کوکمرہ عدالت میں پیش کیاگیا۔عمران خان اوربشریٰ بی بی کےوکیل سلمان صفدرعدالت میں پیش ہوئے۔
وکیل سلمان صفدرنےضمانت بعد از گرفتاری کی درخواستوں پر اپنے دلائل مکمل کر لیے ،پراسیکیوشن ٹیم کے ضمانت کی درخواستوں پر دلائل مکمل نہ ہو سکے ۔
پراسیکیوشن نےاستدعاکی کےدلائل کےلئے مزیدوقت دیاجائے۔
وکلاصفائی نےدلائل کےلئے پراسیکیوشن کومزیدوقت دینےکی استدعاکی مخالفت کی۔
وکیل سلمان صفدرنےکہاکہ عدالت ضمانت کی درخواستوں پر آج ہی فیصلہ کرے ، اگر کچھ نہیں ہونا تو عدالت ہماری ضمانت کی درخواستیں خارج کر دے۔ سماعت کی آج کی تاریخ بھی پراسیکوشن کی مرضی سے دی گئی تھی ۔اب کیا ہر کام پراسیکوشن کی مرضی سے ہوگا ۔
بانی پی ٹی آئی اوربشریٰ بی بی نےاستدعاکی کہ عدالت آج ہی ضمانت کی درخواستوں پرفیصلہ کرے۔
بانی پی ٹی آئی نےکہاکہ ہم انصاف چاہتے ہیں جو ہو رہا ہے یہ انصاف نہیں ،الیکشن سے پہلے پانچ دنوں میں تین سزائیں سنا دی گئیں ۔ بشریٰ بی بی کا اس کیس سے کچھ لینا دینا نہیں پھر بھی جیل میں ہے ، ہم 22 گھنٹے جیل کے دڑبے میں گزارتے ہیں ، عدالت ضمانت کی درخواستوں پر آج ہی فیصلہ کرے ۔
عدالت نے پروسیکیوشن کودلائل کے لیے مزید وقت دیتے ہوئے کیس کی سماعت 28 ستمبر تک ملتوی کر دی۔
عدالت نے توشہ خانہ ٹو کیس میں بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی پر فرد جرم عائد کرنے کی تاریخ بھی مقرر کر دی۔توشہ خانہ ٹو کیس میں 2 اکتوبر کو بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی پر فرد جرم عائد کی جائے گی۔
ڈینگی وائرس نےخطرےکی گھنٹی بجادی،160کیسزرپورٹ
اکتوبر 11, 2024کوشش کریں گے ایک ڈرافٹ پر اتفاق ہو، مولانافضل الرحمان
اکتوبر 11, 2024
Leave a reply جواب منسوخ کریں
مزید دیکھیں
-
عیدالاضحی پر شہر قائدکراچی کا موسم کیسا رہے گا؟
جون 10, 2024 -
لاہوربورڈنےمیٹرک کےسالانہ امتحانات کااعلان کردیا
جولائی 9, 2024
اہم خبریں
پاکستان ٹوڈے ڈیجیٹل نیوز پر شائع ہونے والی تمام خبریں، رپورٹس، تصاویر اور وڈیوز ہماری رپورٹنگ ٹیم اور مانیٹرنگ ذرائع سے حاصل کی گئی ہیں۔ ان کو پبلش کرنے سے پہلے اسکے مصدقہ ذرائع کا ہرممکن خیال رکھا گیا ہے، تاہم کسی بھی خبر یا رپورٹ میں ٹائپنگ کی غلطی یا غیرارادی طور پر شائع ہونے والی غلطی کی فوری اصلاح کرکے اسکی تردید یا درستگی فوری طور پر ویب سائٹ پر شائع کردی جاتی ہے۔