جماعت اسلامی کی خواتین نےمنصورہ ملتان روڈپردھرنادےدیا۔
جماعت اسلامی کی خواتین نےراولپنڈی کےدھرنےمیں شرکت کرنی تھی جس کےلئےوہ بسوں میں سوارہوکرراولپنڈی جاناچاہتی تھیں،پولیس نےجماعت اسلامی کی خواتین کوراولپنڈی جانےسےر وک دیا۔پنجاب پولیس نے خواتین کو بسوں سے زبردستی اتارا بسیں تھانہ چوہنگ لے جا کر بند کر دیں۔جس پراحتجاج کرتےہوئےجماعت اسلامی حلقہ خواتین نے ملتان روڈ پر دھرنا دے دیا ۔
جماعت اسلامی حلقہ خواتین کاکہناتھاکہ احتجاج ہمارا جمہوری حق ہے ۔
عبد العزیز عابدکاکہناتھاکہ حکومت پنجاب نے خواتین کے ساتھ بدسلوکی کی ۔پنجاب حکومت پولیس سٹیٹ بن چکی ۔
دوسری جانب ترجمان جماعت اسلامی قیصرشریف کاکہناتھاکہ جماعت اسلامی کی خواتین راولپنڈی دھرنے میں شرکت کیلئے راونہ ہوئیں، پولیس نے خواتین کو راولپنڈی جانے سے روک دیا،پولیس خواتین کی 8 بسیں تھانہ چوہنگ لے گئی، پورے ملک سے آج خواتین کے قافلے راولپنڈی دھرنے میں شرکت کیلئے روانہ ہو چکے ہیں۔
ترجمان جماعت اسلامی کامزیدکہناتھاکہ حکومت ایک جانب مذاکرات تو دوسری طرف غیر جمہوری ہتھکنڈے استعمال کر رہی ہے،مذاکرات اور گرفتاریاں و رکاوٹیں ایک ساتھ نہیں چل سکتے، جہاں قافلوں کو روکا جائے گا، وہیں دھرنا ہو گا،پنجاب حکومت بوکھلاہٹ کا شکار ہے، غیر جمہوری رویے کی مذمت کرتے ہیں، راولپنڈی کا دھرنا 10 مطالبات پورے ہونے تک جاری رہے گا۔
9مئی مقدمات،عدالت نےوکلاکودلائل کیلئےطلب کرلیا
دسمبر 7, 2024پنجاب حکومت کاکاروبارکارڈسکیم متعارف کرانےکافیصلہ
دسمبر 7, 2024سی ایس ایس امتحان 15 فروری سے شروع ہوں گے
دسمبر 7, 2024
Leave a reply جواب منسوخ کریں
اہم خبریں
سائنس/فیچر
پاکستان ٹوڈے ڈیجیٹل نیوز پر شائع ہونے والی تمام خبریں، رپورٹس، تصاویر اور وڈیوز ہماری رپورٹنگ ٹیم اور مانیٹرنگ ذرائع سے حاصل کی گئی ہیں۔ ان کو پبلش کرنے سے پہلے اسکے مصدقہ ذرائع کا ہرممکن خیال رکھا گیا ہے، تاہم کسی بھی خبر یا رپورٹ میں ٹائپنگ کی غلطی یا غیرارادی طور پر شائع ہونے والی غلطی کی فوری اصلاح کرکے اسکی تردید یا درستگی فوری طور پر ویب سائٹ پر شائع کردی جاتی ہے۔